موکب کے منتظم سید ایہاب عویدی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب وانصار(ع) کے یومِ تدفین کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے مسلسل بارہویں سال آج تیرہ محرم کو موکب قنادیل السماء کا جلوس عزاء کربلا میں برآمد ہوا اور امام مہدی(عج) کو اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا، "اس سال کے جلوس میں عزادار ایک خصوصی بینر بلند کئے ہوئے تھے جس پر امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا فرمان درج تھا:
'اے دنیا والو! میرے نانا حسین پیاسے شہید کیے گئے۔
اس کے علاوہ جلوسِ عزاء میں عزاداروں نے (94) بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر واقعہ کربلا میں شہید والے امام حسین(ع) کے اہل بیت و انصار کے نام درج تھے۔ (4) بینرز پر امام حسین(ع) کے سفراء کے نام، (18)بینرز پر بنو ہاشم سے تعلق رکھنے شہداء کے نام اور (72) بینرز پر امام حسین(ع) کے شہید ہونے والے اصحاب کے نام درج تھے۔
عویدی نے بتایا کہ سفید لباس میں ملبوس عزادار وں پر مشتمل یہ جلوس عزاء علقمی روڈ سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچا اور پھر وہاں سے نکل کر براستہ ما بین الحرمین روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا اور وہیں مجلس عزاء کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہوا۔