الکفیل دینی مدارس کی جانب سے روح النبوّة فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے منسلک شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے آٹھویں سالانہ روحِ نبوت ثقافتی فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیسٹیول کی تقریبات (فاطمةُ الزهراء "عليها السلام" مجمَعُ النورَينِ: النبوّة والإمامة) کے شعار اور (فاطمةُ الزهراء "عليها السلام" بناءُ الوعي وإحياءُ القِيَم) کے عنوان کے تحت 18 سے 20 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی، کہ جو حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے مذکورہ بالا شعبہ کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس فیسٹیول کے انتظامات چار کمیٹیوں کے سپرد کیے گئے ہیں: کمیٹی برائے تیاری و تنظیم، علمی و تحقیقی کمیٹی، میڈیا کمیٹی، اور کمیٹی برائے روابط و تعلقات عامہ

فیسٹیول کے لیے پانچ علمی و تحقیقی محور مقرر کیے گئے ہیں: قرآن و لغت، فکر و عقاید، تاریخ و سیرت، تربیت و نفسیات، اور معاشرہ اور ابلاغ ونشریات

مذکورہ بالا شعبہ کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد: جناب زہراء(ع) کی سیرتِ مبارکہ میں موجود اعلیٰ اقدار و معانی کو اجاگر کرنا، خواتین کو جناب زہراء(ع) کی شخصیت کے بارے میں تحقیق کی ترغیب دینا، اور کتب خانوں میں سیدہ نساء العالمین(ع) کے فکری آثار پر مشتمل علمی کام کا اضافہ کرنا شامل ہے۔

مزید برآں، الکفیل دینی مدارس نے اعلان کیا ہے کہ جو تحقیقی مقالات مقررہ شرائط پر پورا اتریں گے ان کے لیے مالی انعامات رکھے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: