شعبۂ فکری و ثقافتی امور نے (أوراق معرفية) کا تئیسواں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کی جانب سے رسالہ "اوراق معرفیہ" کا تازہ ترین (تیئسواں) شمارہ شائع کر دیا گیا ہے۔ یہ رسالہ مذہبی اور فکری موضوعات پر علمی و تحقیقی مضامین پیش کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

اس رسالے کی اشاعت کے تمام امور کا انتظام واہتمام مذکورہ بالا شعبے کے ذیلی ادارے مرکز برائے علمی مطالعات ومراجعہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

اس تازہ شمارے میں مختلف علمی و فکری موضوعات پر مشتمل مضامین شامل کیے گئے ہیں، جن میں قرآن مجید، فکر، عقیدہ، تاریخ، لغت اور سماجیات جیسے موضوعات پر ممتاز علماء اور محققین کے گراں قدر علمی مقالات پیش کیے گئے ہیں۔

رسالے میں شامل اہم مضامین میں علامہ محمد جواد بلاغی کا قرآن کے اعجاز پر مقالہ، سید محمد باقر سیستانی کی سورۂ فاتحہ پر تجزیاتی تفسیر، اور شیخ طوسی کی نظر میں ایمان و احکام کا تعلق، شریف مرتضیٰ کی نظر میں امام کا کردار اور شیخ باقر ایروانی اور سید محمد رضا سیستانی کی علمی تحقیقات سرفہرست ہیں۔

اس شمارے میں مختلف تاریخی شخصیات اور واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جیسے کہ عبد اللہ بن عباس کے معاویہ کے خلاف موقف کا تجزیاتی جائزہ، شیخ جعفر کاشف الغطاء کے نقطۂ نظر سے فضائلِ امام علیؑ، عورت کے حقوق، محبت کی زبان اور اس کے کردار سازی پر اثرات، نیز علم اللغہ اور فقہ اللغہ پر ڈاکٹر صبحي الصالح کا فکری موازنہ بھی اس شمارے کا حصہ ہے۔

یہ رسالہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا اور نجف میں موجود بی سٹال پر دستیاب ہے۔ اسے درج ذیل لنک کے ذریعے آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے:

https://alfkrya.com/books/2740
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: