کربلا میں واقع الكفیل ہسپتال نے وزارتِ صحتِ عراق کے زیرِ نگرانی جاری ہیلتھ انشورنس پروجیکٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جامع اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔
اس شمولیت کے ذریعے الكفیل ہسپتال نے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات ایک محفوظ اور منظم طبی نظام کے تحت فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، اس اقدام سے صحت کے شعبے میں پیش رفت اور سہولتوں کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی، جو عراق میں طبی نظام کے لیے ایک مثبت پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال جدید ترین عالمی طبی ٹیکنالوجیز سے لیس ہے اور اسے مختلف طبی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ورانہ تجربے کے حامل عملے کی خدمات حاصل ہیں۔ ہیلتھ انشورنس نیٹ ورک میں شامل ہونے سے، استفادہ کنندگان کو ممتاز خدمات فراہم کرنے اور ان کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔