روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلیم و تربیت کی جانب سے العمید تعلیمی گروپ کے عملے کے لیے سمر تربیتی پروگرام جاری ہے کہ جس کا آغاز اس ماہ کی ابتدا میں کیا گیا تھا۔
اس تربیتی پروگرام کے ضمن میں منعقدہ ورکشاپس میں تدریسی عملے کی صلاحیت اور قابلیت کو نکھارنے میں میدانی اور تعلیمی تجربہ رکھنے والے ماہرین تعلیم اور استاتذہ کو مدعو کیا گیا ہے۔
پروگرام کی سرگرمیوں اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے شعبۂ تعلیم و تربیت کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل حسناوی اور العمید تعلیمی گروپ برائے طلاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل کَرکوشی نے ورکشاپس کا دورہ کیا۔ دونوں ماہرینِ تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تربیتی نشستیں ناصرف تدریسی عملے کی مہارت میں اضافہ کا باعث بنیں گی بلکہ شعبۂ تعلیم کے لیے طے کردہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔