جامعہ العمید نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں "ابتدائی طبی امداد (First Aid) اور طبِ اجتماعات (Mass gathering medicine)" کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس ورکشاپ کا اہتمام جامعہ کی فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف نرسنگ نے حصاد الضوء آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا جس میں دونوں فیکلٹیوں کے طلباء اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔
دو روزہ ورکشاپ میں فیکلٹی آف فارمیسی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر حسن ذوالفقار بصّام، فیکلٹی آف نرسنگ کے وائس پرنسپل ڈاکٹر رضا محمد طائی، اور معروف طبی ماہر، ڈاکٹر علی اعرَجی نے نظریاتی و عملی حوالے سے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ کا مقصد طلباء اور عملے کو جامعہ العمید کے اُمّ البنین(ع) کمپلکس برائے خدماتِ زائرین میں طبی مراکز کے لیے مؤثر طور پر تیار کرنا، تاکہ وہ اربعین کے دوران آنے والے زائرین کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کر سکیں۔