دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں کی جانب سے محرم کی اٹھارہ روزہ مجالسِ عزاء کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں کی طرف سے یکم محرم 1447ھ سے منعقد ہونے والی اٹھارہ روزہ زنانہ مجالس عزاء اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبہ حسینی خطابتِ برائے خواتین کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی نے بتایا کہ شعبہ نے امام حسین(ع)، ان کے اہلِ بیت(ع) اور جانثار اصحاب(ع) کی عظیم قربانیوں کی یاد میں 18 روز پر مشتمل ایک سلسلہ وار مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ مجالس "الموعظة الحسنة" نامی منصوبے کے تحت مرکز صدیقہ طاہرہ(ع)، صحنِ روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، اور کربلا کے متعدد قصبوں اور نواحی علاقوں میں منعقد کی گئیں۔

الکفیل دینی مدارس برائے خواتین اور شعبہ فاطمہ بنت اسد(ع) برائے قرآنی علوم سمیت دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں کے مختلف شعبہ جات اور مراکز نے ان مجلس عزاء کے ضمن میں دینی و سماجی آگاہی پر مبنی خطاب، فقہی مسائل پر دروس، اور قرآن پاک کی درست تلاوت کی تربیت جیسے امور سرانجام دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: