روضہ مبارک کے خدام نے صفائی، قالینوں کی تبدیلی اور اس مقدس مقام کی مستقل حفاظت کے لیے اپنے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت حرم مطہر کو غسل دینے، قالینوں کو تبدیل کرنے اور حرم کو معطر کرنے کا عمل سرانجام دیا۔
اس مبارک عمل کا آغاز حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی زیارت اور ان کے حضور سلام پیش کرنے سے کیا گیا، جس کے بعد غسل، صفائی، خشک کرنے اور خوشبو سے معطر کرنے کے مراحل عقیدت و احترام اور روحانیت سے لبریز ماحول میں مکمل کیے گئے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک میں یہ اعمال سال بھر جاری رہتے ہیں، اور حرم کی صفائی اور زیبائش کا یہ سلسلہ محض ایک رسمی عمل نہیں، بلکہ ایک عبادت ہے، جو اس عظیم مقام کی دینی حرمت اور حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی عظمت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔