روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحنِ مطہر کو دھونے کے بعد قالین بچھا دیئے گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن شریف کے عملے نے روضہ مبارک کے اندرونی صحن (صحن مرقد أبي الفضل العباس (عليه السلام)) کو پانی اور مخصوص مواد سے دھونے کے بعد وہاں نئے قالین بچھا دیے ہیں۔

زائرین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کی خاطر، یہ عمل مرتب کردہ نظام الاوقات کے مطابق باقاعدگی سےانجام دیا جاتا ہے، کہ جس میں شعبۂ صحن شریف کے عملے کے علاوہ شعبۂ حرم شریف، شعبۂ سادۃ الخدم، شعبۂ حفظِ نظام، شعبۂ بین الحرمین اور شعبۂ امورِ خدمات سمیت روضہ مبارک کے دیگر شعبہ جات بھی شریک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک میں سال بھر مسلسل صفائی، دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کا کام جاری رہتا ہے، تاکہ دنیا بھر سے یہاں آنے والے زائرین کو روحانی، پاکیزہ اور آرام دہ ماحول میسر آ سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: