اس حوالے سے الکفیل نرسریز کے سربراہ محمد حَربی نے بتایا کہ: یہ اہم یونٹ کھولنے سے پہلے ہماری فنی ٹیم کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ماہرین کی زیر نگرانی خصوصی تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا، جن میں کھاد کی تیاری، اس کے اجزاء، مقدار اور پیداواری طریقۂ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
انہوں نے مزید کہا: ہماری ٹیم نے جن سائنسی بنیادوں پر تربیت حاصل کی، ان ہی اصولوں کی روشنی میں کھاد کی پیداوار کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تیار شدہ مصنوعات کا معیار جانچنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔
حَربی نے واضح کیا کہ: ہماری نرسریز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہم نے کھاد کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کر لی ہے، اور اب ہم مقامی مارکیٹ میں اس کی فروخت کا عمل بھی شروع کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ: ہماری فیکٹری میں تیار کی جانے والی نباتاتی کھاد مکمل طور پر قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے، جنہیں کھجور کے پتوں سمیت دیگر نباتاتی اجزاء سے تیار کیا جا رہا ہے جو ناصرف اسے ایک محفوظ اور قدرتی پیداوار بناتے ہیں بلکہ اعلیٰ معیار کی ضمانت بھی فراہم کرتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ یہ کھاد دو مختلف پیکنگ سائز میں دستیاب ہے: پہلا پیکٹ: 1.5 کلوگرام۔ دوسرا پیکٹ: 10 کلوگرام۔ جبکہ فروخت کی سہولت تھوک اور خوردہ دونوں میں دستیاب ہے۔