روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز سے متعلق چوتھی کوآرڈی نیشن ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر اہتمام زائرینِ اربعین کے لیے قائم کیے جانے والے مراکز ارشاد التائهين (گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز) کے حوالے سے چوتھی رابطہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اربعین امام حسین(ع) کے دوران مراکز کے انتظامی و تکنیکی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس ورکشاپ میں دفتر متولی شرعی کے مدیر جواد حسناوی اور گمشدہ افراد کی رہنمائی اور مدد کے بنائے گئے مراکز میں مختلف فنی، انتظامی اور خدماتی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواد حسناوی نے حاضرین سے گفتگو کوتے ہوئے کہا: زائرین کی خدمت محض وقتی فریضہ نہیں، بلکہ یہ ایک دینی، اخلاقی اور تہذیبی ذمہ داری ہے۔ اسی شعور کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اربعین کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہےکہ جن میں گمشدہ افراد کی رہنمائی اور مدد کے مراکز کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، کہ جن سے متعلقہ امور کی ترتیب وتنظیم پر ہم روضہ مبارک امام حسین(ع) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان مراکز یہ منصوبہ اب ایک نمایاں قومی ماڈل بن چکا ہے، جو منظم انسانی خدمت کے حوالے سے خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی حفاظت میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ان مراکز کی انتظامی کمیٹی کے رکن ماہر خالد نے کہا: روضہ مبارک کے سیکرٹریٹ کی ہدایات کے مطابق زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم نے آج چوتھی کوآرڈی نیشن ورکشاپ منعقد کی، جس میں ان مراکزِ کے کام کے طریقۂ کار اور اس کی بہتری کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ: اس ورکشاپ میں 14 اداروں نے شرکت کی، جن میں روضات مقدسہ، سرکاری ادارے اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں شامل تھیں، سب نے خدمات اور فنی تعاون کو مربوط بنانے اور گمشدہ افراد کو ان کے اہلِ خانہ تک کم سے کم وقت میں پہنچانے کے طریقے وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر فراس عباس حمزہ نے کہا: یہ شعبہ ان مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے درکار بنیادی تکنیکی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے، جس میں مواصلاتی آلات، کمپیوٹر نیٹ ورکس اور ڈیٹا بیسز شامل ہیں۔ اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے مواصلاتی شعبے سے بھی قریبی اشتراک موجود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ داخلہ، وزارتِ صحت، مختلف رضاکار تنظیمیں، اور مواکب و ادارے بھی اس منصوبے میں شراکت دار ہیں۔

ادھر نجف اشرف پولیس کمانڈ کے شعبہٴ مواصلات کے ڈائریکٹر انجینئر حیدر محمد کاظم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے سیکیورٹی اور فنی اداروں کو اس ورکشاپ میں شریک کرنا ایک اہم اقدام ہے۔ ان مراکز کی بدولت سیکیورٹی اداروں پر پڑنے والا بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے، کیونکہ یہ مراکز گمشدہ افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور انھیں ان کے اہلِ خانہ تک پہنچانے کا فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: