آیت اللہ سیستانی کا عراقی شہر کوت میں آتش زدگی پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے نجف اشرف میں قائم مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں، عراق کے شہر کوت میں پیش آنے والے آتش زدگی کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إلیه راجعون

معزز و محترم اہالیانِ کوت!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته

ہمیں بے حد رنج و افسوس کے ساتھ یہ اندوہناک خبر موصول ہوئی کہ آپ کے پیارے شہر کوت کے ایک تجارتی مرکز میں آتش زدگی کا المناک واقعہ پیش آیا ہے، کہ جس کے نتیجے میں دسیوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ہیں اور بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس سانحے پر ہم آپ سب، بالخصوص ان خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ہے۔ ہم بارگاہِ ربِّ کریم میں دعاگو ہیں کہ وہ شہداء کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد شفا کاملہ نصیب فرمائے۔ ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.

21/محرم/1447ھ (17/جولائی/2025ء)
دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: