ایسوسی ایشن میں سکاؤٹس سرگرمیوں اور کیمپنگ کے انچارج ڈاکٹر زمان کنانی نے اس حوالے سے بتایا کہ اس عاشورائی مارچ میں کربلا کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد سکاؤٹس نے شرکت کی، اس مارچ کا مقصد سکاؤٹس کے دلوں میں امام حسین(ع) کے مقدس مشن سے وابستگی کو فروغ دینا اور انھیں گمراہ کن افکار سے محفوظ رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ مقامِ امام صاحب العصر والزمان (عج) سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب روانہ ہوا، اور بعد ازاں بین الحرمین سے گزرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا۔
مارچ کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجلسِ عزاء منعقد کی گئی، جس میں سکاؤٹس نے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔