ایامِ محرم کے احیاء کے لیے کربلا میں روزانہ کی بنیاد پر ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے

ماہِ محرم الحرام کی ابتدا سے اب تک روزانہ کی بنیاد پر کربلا میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف جانے والے تمام راستے اہلِ بیت(ع) کے مصائب اور سانحہ عاشوراء کی یاد میں نکلنے والے ان جلوسوں سے بھرے رہتے ہیں۔

ان جلوسوں کا اہتمام کربلا کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ جلوسوں میں شامل عزادار سیاہ علم اٹھائے، نوحہ و ماتم کرتے، اور امام حسین(ع) کی مظلومیت کو زبانِ حال سے بیان کرتے ہوئے دونوں روضات مقدسہ میں پرسہ پیش کرنے کے لیے حاضر ہو رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: