کربلائی مواکب اور ماتمی انجمنوں کی طرف سے ہر سال امام سجاد(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر شعبۂ شعائر وحسینی مواکب کے تعاون سے علامتی تابوت کے ہمراہ ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے اور علامتی تشیع جنازہ کی رسم عزاء ادا کی جاتی ہے۔
اس جلوس کا آغاز "باب بغداد" سے ہوا، یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔