روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن (صحن مرقد أبي الفضل العباس ع)، میں امام سجاد(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
روضہ مبارک کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کے زیر اہتمام، امام زین العابدین(ع) کے یوم شہادت کے احیاء اور اسیران کربلا کے مصائب کو یاد کرنے کے لیے دس روزہ مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے کہ ہر روز صبح وشام دو وقت میں منعقد ہوں گی۔
صحنِ روضۂ عباس(ع) میں منعقد ہونے والی مجلس سے شیخ فاضل حیدری نے خطاب کرتے ہوئے امام سجاد(ع) کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور واقعۂ کربلا کے بعد مظلومیتِ اہل بیت(ع)، اور آلِ محمد(ع) کی حقانیت و افضلیت کو دنیا کے سامنے واضح کرنے کے حوالے سے امام زین العابدین(ع) کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا، اور ان کی زندگی میں جلوہ گر اعلیٰ اخلاقی اور عبادتی اقدار کو بیان کیا، جو امت کی اصلاح میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سارا سال اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء اور چہادرہ معصومین(ع) کے ایام شہادت میں عزاداری کے قیام کو اپنی دینی و روحانی ذمہ داری سمجھتا ہے، اور امام سجاد(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجالس کا انعقاد بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔