امام سجاد(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے ماتمی جلوس کی کربلا میں برآمدگی

روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے حضرت امام زین العابدین(ع) کی شہادت کی یاد میں مشترکہ ماتمی جلوس برآمد کیا اور اس المناک سانحہ پر اہل بیت(ع) اور ان کے چاہنے والوں کو پرسہ پیش کیا۔

اس ماتمی جلوس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن سید محمد اشیقر، دفتر متولی شرعی کے مدیر جواد حسناوی اور دونوں روضات مقدسہ کے خدام نے شرکت کی۔

جلوس میں شریک روضہ مبارک کے شعبۂ تعلقات عامہ کے رکن علی مامیثہ نے اس حوالے سے بتایا: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء کو اپنی اولین ترجیحات میں سے قرار دیتے ہیں اور امام زین العابدین(ع) کے یوم شہادت میں برآمد ہونے والا ماتمی جلوس بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ "یہ جلوس صحنِ روضۂ عباس(ع) سے شروع ہوا، پھر بین الحرمین سے گزرتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، اور وہاں مجلس عزاء و عزاداری کے قیام کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: