الکفیل نرسریز: مُتَنَقِّل مگس بانی سے سالانہ 10 ٹن قدرتی شہد حاصل کیا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الکفیل پلانٹ نرسریز کے متنقل مگس بانی کے منصوبے سے سالانہ 10 ٹن قدرتی شہد حاصل کیا جا رہا ہے۔


مگس بانی کے انچارج ڈاکٹر حسنین محمد کے مطابق: یہ منصوبہ سنہ 2012 میں شروع کیا گیا، کہ جس کا طریقہ کار موبائل بی فارمنگ پر مبنی ہے، اس میں شہد کی مکھیوں کے چھتوں کو موسم گرما میں ان علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں پھولوں کا رس وافر مقدار میں موجود ہو۔ خاص طور پر گرمیوں میں چھتوں کو شمالی عراق کے نسبتاً سرد علاقوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے، تاکہ شہد کی پیداوار کے لیے موزوں ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ: متنقل مگس بانی کے اس منصوبے سے سالانہ عالمی معیار کا 10 ٹن قدرتی شہد حاصل کیا جا رہا ہے، اور اس میں پیداوار کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ قدرتی ماحول کس حد تک سازگار ہے اور پھولوں کے رس کے ذرائع کتنے وافر ہیں۔

ڈاکٹر حسنین نے یہ بھی بتایا کہ: مُتَنَقِّل مگس بانی سے مختلف اقسام کا خالص قدرتی شہد تیار کیا جاتا ہے، جن میں نمایاں نام یُوکَلپٹس (کالپتوس)، برسیم، سِدر، مخلوط جنگلی پھولوں کا شہد، اور بعض خاص موسموں میں محدود مقدار میں پیدا ہونے والا ترش پھلوں کا شہد شامل ہیں۔

ان کے مطابق: یہ قدرتی شہد اور شہد سے تیار کردہ دیگر مصنوعات جیسے شہد کی مکھی کا خوراکِ شاہی (Royal Jelly)، پولن دانہ (Bee Pollen) اور موم یا عِکر (Propolis)، پورے عراق میں پھیلے ہوئے الکفیل کے مراکزِ فروخت کے ذریعے صارفین تک پہنچائے جاتے ہیں، جبکہ مقامی منڈیوں کو بھی اعلیٰ معیار کی یہ مصنوعات فراہم کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: