شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین کی جانب سے امام سجاد(ع) کے بارے میں زائرات کے لیے معلوماتی مسابقہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ نسواں سے وابستہ شعبۂ دینی رہنمائی برائے خواتین نے امام زین العابدین(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں زائرات کے لیے ایک معلوماتی اور دینی مسابقے کا اہتمام کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ میں میڈیا یونٹ کی انچارج محترمہ رجاء علی نے اس حوالے سے بتایا: ہمارے شعبہ کی جانب سے اس مسابقہ کا مقصد امام زین العابدین(ع) کے علمی، روحانی اور اخلاقی معارف کو اجاگر کرنا اور زائرات کو اس عظیم ہستی کی سیرت و فضائل سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: امام سجاد(ع) امتِ اسلامی کی تاریخ میں ایک منفرد نمونۂ عمل کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے واقعۂ کربلا کے بعد امت مسلمہ کی فکری و روحانی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا۔ لہذا ان کی شخصیت، زندگی، سیرت اور اہداف پر غور و فکر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اس مسابقہ میں زائرات کی غیرمعمولی دلچسپی اور بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، پورے ماحول میں اہل بیت(ع) سے والہانہ وابستگی اور روحانی قربت کی جھلک نمایاں تھی، بالخصوص ان ایام میں جب ملت اسلامیہ واقعۂ کربلا کے بعد کے ثابت قدمی و صبر سے بھرپور عظیم مواقف و واقعات کو یاد کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: