زائرین میں تقسیم کرنے کے لیے ما بین الحرمین میں لگے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتارنا شروع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ بین الحرمین کے عملے نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے درمیان واقع صحن (ما بین الحرمین) میں لگے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتارنا شروع کر دیا ہے تاکہ انھیں دھونے کے بعد تبرک کے طور پر زائرین میں براہ راست تقسیم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ہر سال کھجور کے پکنے کے موسم میں روزانہ کی بنیاد پر ما بین الحرمین سے کھجوریں اتار کر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زائرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ ما بین الحرمین کے ایریا میں لگے درختوں اور دیگر امور کی دیکھ بھال پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اس ایریا کے نمایاں مظاہر میں سے ایک یہاں موجود کھجوروں کے درخت ہیں کہ جن کی تعداد امام حسین(ع) کی زندگی کے سالوں کے برابر 56 ہے، یہ درخت چار لائنوں میں لگائے گئے ہیں اور ہر لائن میں کھجور کے 14درخت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: