مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹرسٹی ڈویژن کے سربراہ، حسن محمد نے بتایا ہے کہ: ڈویژن کے عملے نے روضہ مبارک سے منسلک متعدد مقامات پر برقی نظام کی مینٹیننس، جامع مرمت اور دیکھ بھال کا کام انجام دیا ہے، جن میں جامعہ العمید میں واقع موکب ام البنین(ع)، صحنِ ام البنین(ع)، اور خدماتی و طبی امور اور مضیف جیسے شعبہ جاتِ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: ان کاموں میں روشنی کے نظام کی مکمل مرمت، نئے برقی کنٹرول پینلز اور برقی پوائنٹس کی تنصیب شامل ہے، تاکہ وینٹیلیشن سسٹمز اور دیگر برقی آلات کی مؤثر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرینِ اربعین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام شعبوں کے ساتھ کوشاں ہے۔