یہ ورکشاپ جامعہ کے "مرکزِ تعلیمِ مسلسل" اور میڈیکل کالج، اور نجف اشرف کے محکمۂ صحت کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔
ورکشاپ میں محکمہ صحت کے معاون مدیر ڈاکٹر مفید ازہر نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بنیادی طبی اصول اور فوری طبی امداد کی تکنیکیں پیش کیں، جبکہ ڈاکٹر احمد عبدالحسین ذبحاوی نے عملی طور پر اسے واضح کیا۔
اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کی ایمرجنسی صورتحال میں فوری ردِعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر ان رضاکاروں کے لیے جو جامعہ کے طبی موکب میں خدمات انجام دیں گے۔ یہ موکب زیارتِ اربعین کے دوران زائرینِ امام حسین(ع) کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
دو روزہ ورکشاپ میں میڈیکل کالج کے ڈین، ڈاکٹر سامر مکی حکاک نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نظری تربیت کو عملی مشق سے ہم آہنگ کیا جانا چاہیے، تاکہ شرکاء کسی بھی ہنگامی موقع پر بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کے قابل بن سکیں، خصوصاً ان مواقع پر جب زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔