روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ دینی امور کا موکب ماہِ محرم و صفر کے دوران آنے والے زائرین کو ہمہ جہت متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کی طرف سے صحن ام البنین(ع) میں لگائے گئے اس موکب نے ماہ محرم کی ابتدا سے خدمات کا آغاز کر دیا تھا اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت اور رہنمائی کا یہ متنوع سلسلہ صفر کے آخر تک جاری رہے گا۔
اس موکب میں زائرین کو دینی اور عقائدی سوالات کے جوابات فراہم کیے جاتے ہیں، شعور و آگہی پر مبنی کتابیں و دیگر مطبوعات تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں زائرین کے لیے کھانے، پانی، جوسز، ٹھنڈے مشروبات، لسی اور دودھ کا وسیع انتظام بھی موجود ہے۔