روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے پرچمِ عزاءِ امام حسن(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سپرد کر دیا

امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یومِ شہادت کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے حسبِ روایت پرچمِ عزاءِ امام حسن(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سپرد کر دیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن، ڈاکٹر عباس دده موسوی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ: حضرت امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ہم ہر سال، امام حسن(ع) کا عَلمِ عزاء لے کر روضات مبارکہ اور بعض سرکاری و غیر سرکاری اداروں کا دورہ کرتے ہیں اور مختلف دینی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم اُس مظلوم امام کی یاد کو زندہ رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، جن پر ناصرف اُن کے زمانے میں ظلم ہوا بلکہ آج بھی اُن کی حقانیت اور مظلومیت کو چھپا کر ظلم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی، علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پرچمِ عزاءِ امام حسن(ع) انھیں پیش کیا تاکہ امام حسن(ع) کی یاد، ان کی سیرت اور تعلیمات کو مختلف پروگراموں، مجالس، اور دینی سرگرمیوں کے ذریعے زندہ رکھا جا سکے، اور امام حسن(ع) کا نام اہل بیت(ع) کے عاشقوں کی ادبیات اور شعائرِ الٰہی میں زندہ و تابندہ رہے، کیونکہ ان کی زندگی علم، حکمت، رحمت اور انسانیت کے انوار سے بھرپور تھی۔

ڈاکٹر موسوی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: امام حسن مجتبیٰ(ع) کے ذکر کو اجاگر کرنا نہایت اہم ہے، کیونکہ ان کی حیاتِ مبارکہ کے دوران اور بعد از شہادت، ان پر جو مظالم ڈھائے گئے، انہیں مجالس و عزاداری میں بیان کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان کے فضائل، اسلام اور مسلمانوں کی جانوں کو بچانے، دین کی وحدت کو محفوظ رکھنے، اور فتنوں کو روکنے کے لیے ان کے تاریخی فیصلوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: