مذکورہ بالا شعبہ کے امانات ڈویژن کے رکن حسین علی نے بتایا کہ زیارتِ اربعین کے دوران زائرین کی سہولت کے پیش نظر پانچ جگہوں میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ سپیشل افراد اور بچوں کے ہمراہ آنے والے زائرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سہولت درج ذیل مقامات پر دستیاب ہے:
باب قبلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع)
باب امام موسى كاظم(ع) روضہ مبارک حضرت عباس(ع)
علقمی سٹریٹ
باب امام علی ہادی(ع) روضہ مبارک حضرت عباس(ع)
باب بغداد
ان میں سے ہر مقام پر زائرین کے لیے 60 ویل چیئرز مہیا کی گئی ہیں تاکہ رش کے دوران نقل و حرکت میں آسانی اور روانی برقرار رکھی جا سکے۔