روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ طبی امور نے زائرینِ اربعین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے طے شدہ لائحہ عمل اور جامع حکمتِ عملی کے تحت روضہ مبارک کی طرف آنے والوں راستوں پر متعدد طبی مراکز قائم کیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی مخصوص طبی ٹیموں کو بھی اہم مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔
شعبۂ صنعت و ہنر کی طرف سے سینڈوچ پینلز والی چادروں سے بنائے موبائل کیبنز میں یہ طبی مرکز کھولے گئے ہیں کہ جو ناصرف مکمل سہولیات سے لیس ہیں بلکہ ہنگامی حالات کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔
یہ مراکز باب طویریج، بین الحرمین کے اطراف، باب قبله اور ساحة القسيم جیسے اہم مقامات پر قائم کیے گئے ہیں، تاکہ وہاں سے گزرنے والے زائرین کو فوری رسائی حاصل ہو سکے۔
واضح رہے کہ اربعین کے احیاء کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبہ جات اس وقت سرگرمِ عمل ہیں تاکہ انھیں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے دوران پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔