روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور نے علم و دانش کی ترویج کے سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے عراق کی متعدد جامعات کی لائبریریوں میں سات تربیتی نشستوں اور ورکشاپس کا اہتمام کیا۔ یہ سرگرمیاں علمی و تحقیقی میدان میں مہارت بڑھانے اور کتاب و مطالعے کے کلچر کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہیں۔
یہ علمی محافل ناصرف تحقیق و مطالعے کی راہ ہموار کریں گی، بلکہ نوجوان نسل میں شعور اور فکری بیداری کا سبب بھی بنیں گی۔