اہل کربلا ہر سال اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات و ایام کو عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں اور امام حسن (ع) کے یوم شہادت میں برآمد ہونے والا ماتمی جلوس بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے جامع تیاریاں کی جاتی ہیں۔ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے اور ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔













