دفتر آیت اللہ سیستانی: عوامی مقامات پر آیت اللہ سید سیستانی کی تصاویر آویزاں کرنے سے اجتناب کیا جائے

اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نجف اشرف میں قائم مرکزی دفتر نے عوامی مقامات پر اعلی دینی قیادت کی تصاویر کی نشر واشاعت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔

جس میں کہا گیا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بعض سیاسی یا خدماتی ادارے، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی (دام ظلہ) کی تصاویر پر مشتمل اپنے بینرز اور اشتہاری پوسٹروں کو عوامی مقامات اور بالخصوص امام حسین(ع) کی زیارت کے لیے پیدل سفر کرنے والوں کے راستے میں، آویزاں کر رہے ہیں۔ ہم اس طرزِ عمل کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے تمام افراد اور اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس عمل سے گریز کریں، اور ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے مناسب اقدام اٹھائے۔

(8/صفر/1447ھ) بمطابق (3 اگست 2025ء)
دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: