اس ملک میں بے شمار وسائل موجود ہیں اور ان وسائل کے استعمال سے ہماری بہت زیادہ مشکلات حل ہو سکتی ہیں(علامہ صافی)

علامہ احمد صافی
بروز منگل 22 ذی الحجۃ 1436 ھجری بمطابق 6اکتوبر 2015ء کو الکفیل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد صافی نے کہا:

ہم سب اپنے لیے بڑے بڑے عنوان و القاب پسند کرتے ہیں اور ہمیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ آیا ہم ان القاب کے مستحق بھی ہیں یا نہیں؟ وہ لقب کہ جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ خود کو حضرت عباس علیہ السلام کا خادم کہلوانا ہے آپ سب آج حضرت عباس علیہ السلام کے مہمان ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ میزبان کے نزدیک اس کے مہمانوں کی منزلت اپنے خادم سے بڑھ کر ہوتی ہے لہٰذا میری تمام حاضرین سے درخواست ہے کہ جب وہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو مجھے اپنی خالص دعاؤں میں فراموش نہ کریں۔

آج ہم جس جگہ پر بیٹھ کر اس ہسپتال کا افتتاحی جشن منا رہے ہیں یہ جگہ بھی ان بے شمار جگہوں میں سے ایک تھی کہ جہاں تعمیر و ترقی نے قدم نہیں رکھا لیکن حضرت عباس علیہ السلام سے عقیدت و محبت رکھنے والوں نے یہاں پر اس عظیم ہسپتال کو بنانے کا منصوبہ تیار کیا اور انتہائی کم وقت میں اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دے دیا اس ہسپتال کی تعمیر میں بہت سے ایسے بھائیوں کا تعاون بھی حاصل ہے کہ جن سے حاضرین نا اشناء ہیں لیکن اللہ کی بارگاہ میں یہ تمام افراد انتہائی جانے پہچانے اور صاحب منزلت ہیں ہم ان تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنی مخلصانہ دعاؤں میں ان کا ذکر کرتے ہیں کہ جنہوں نے عراقی عوام کے لئے اس ہسپتال کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

علامہ صافی نے اپنی گفتگو کے دوران عراقی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: میں آپ تمام حضرات اور خاص طور پر اس ملک کے وزیر اعظم کی اس محفل میں موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے آپ سے کہوں گا کہ اس ملک میں بے شمار وسائل موجود ہیں اور ان وسائل کے استعمال سے ہماری بہت زیادہ مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور اسی طرح اس ملک کے عوام بھی بہت باصلاحیت ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں اور عملی میدان میں ان صلاحیتوں کے استعمال کے لئے ان سے ہر ممکن تعاون کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: