الکفیل ریڈیو کی طرف سے نو منفرد کتابوں کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے نشر ہونے والے الکفیل ریڈیو نے اپنے مفید اور ہر دل عزیز نشریات کے ساتھ اب معلوماتی کتابوں کی اشاعت کا کام بھی شروع کر دیا ہے اور حال ہی میں الکفیل ریڈیو نے مختلف موضوعات پر نو کتابیں شائع کی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکرو ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الکفیل ریڈیو نے نو منفرد موضوعات پر انتہائی معلوماتی کتابیں شائع کی ہیں یاسری نے کتابوں کے ناموں اور ان کے موضوعات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ:

پہلی کتاب (الأمّ الواعية) ہے کہ جس میں کسی بھی خاتون کے لئے ایک کامیاب ماں اور بیوی بننے کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

دوسری کتاب کا نام (المدرسة الأولى) ہے اس کتاب میں کہا گیا ہے کہ ہر عورت ہر معاشرے اور ہر خاندان کے لئے پہلا سکول ہوتی ہے لہٰذا ہر عورت کو اپنی اس ذمہ داری اور مسئولیت سے آگاہ ہونا چاہئے اور اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے ایک خاص راستہ پہ چلنا چاہئے کہ جس کے بعض جوانب کے حوالے سے اس کتاب میں چند امور کو ذکر کیا گیا ہے۔

تیسری کتاب کا نام (عبقٌ من رائحة الجنة) ہے اس کتاب میں ازدواجی زندگی کی اہمیت اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

چوتھی کتاب کا نام (على أعتاب المستقبل) ہے یہ کتاب 13 سال سے لے کر 23 سال کے نوجوانوں کی صحیح رہنمائی اور ان کی اس عمر میں پیش آنے والی مشکلات کے حل بتاتی ہے۔

پانچویں کتاب (مع الحسین) ہے اس کتاب میں ان افراد کا ذکر ہے کہ جنہوں نے باطل کا راستہ چھوڑ کر امام حسین علیہ السلام کے لشکر میں شمولیت اختیار کی۔

چھٹی کتاب (نهضة العزّ) ہے اس کتاب میں واقعہ کربلا کے اسباب اور مقاصد کا ذکر کیا گیا ہے۔

ساتویں کتاب (ينبوع العافية) ہے یہ کتاب اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صحت مند زندگی گزارنے کے طریقوں کے بارے میں ہے۔

آٹھویں کتاب کا نام (أربع وقفاتٍ في بيتك) ہے اس کتاب میں خواتین اور بچوں کی گھریلو زندگی، ان کی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

نویں کتاب (بين اليقظة والمنام) ہے اس کتاب میں انسانی جسم کے ان افعال کو بیان کیا گیا ہے کہ جو وہ نیند کے دوران سر انجام دیتا ہے اس کتاب میں اس بات پہ بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ انسان کی ایک تہائی زندگی نیند میں گزرتی ہے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اسے ایک نشانی قرار دیا ہے اور لوگوں کو اس کے بارے میں غورو فکر کرنے کی دعوت دی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: