گزشتہ چند روز سے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین روضہ مبارک امام نقی(ع) و امام عسکری(ع) میں حاضر ہو کر مراسمِ عزاء و زیارت ادا کر رہے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس موقع پر زائرینِ سامراء کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو وقف کیا ہوا ہے اور سامراء میں لگائے گئے اپنے خدماتی مواکب کے ذریعے زائرین کو طبی سروسز، کھانے پینے کی خدمات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ عباس عسکری برگیڈ بھی زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔







