روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تین مرکزی دروازوں کی توسیع و تمیرِنو کے بعد افتتاح

افتتاحی تقریب کا ایک منظر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں محرم الحرام اور دوسری مناسبات پہ لاکھوں افراد پہ مشتمل آنے والے جلوسوں کی آمدورفت میں آسانی کے لئے گزشتہ کچھ عرصے سے روضہ مبارک کے تمام بیرونی دروازوں اور داخلے کے راستوں کی توسیع اور تعمیرنو کا کام جاری ہے۔

داخلے کے جن راستوں اور دروازوں کی تعمیرنو کا کام شروع کیا گیا تھا ان میں باب امام علی علیہ السلام( باب کف )، باب امام علی ھادی علیہ السلام اور باب امام حسین علیہ السلام بھی شامل ہیں کہ جن کا تعمیری کام حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔

۲۷ذی الحجہ ۱۴۳۶ ھجری (۱۱ اکتوبر ۲۰۱۵ ) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی اور الکفیل سیمینار میں آئے ہوئے مہمانوں کی موجودگی میں روضہ مبارک کے مذکورہ بالا تینوں دروزاوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے حاضرین کو اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بات واضح رہے کہ اس منصوبے میں پرانی اسلامی طرز تعمیر کو نئے تعمیراتی تقاضوں میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں تعمیرنو کے بعد روضہ مبارک کی باقی نئی عمارت کی طرح توسیع و تعمرنو کا یہ منصوبہ بھی پرانی طرز تعمیر اور نئی تعمیرات کے امتزاج کا شاہکار بن گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: