الکفیل شہد کی آٹھویں سالانہ یونائٹڈ عربیئن ہنی سیمینار میں شرکت۔۔۔۔۔۔۔

الکفیل شہد کا سٹال
گزشتہ روز شہد پیدا کرنے والے عرب ممالک کی تنظیم "اتحاد النحالین العرب" کا آٹھواں سالانہ سیمینار نجف اشرف میں منعقد ہوا کہ جس میں بارہ عرب ممالک کی شہد کی کمپنیوں نے شرکت کی۔
اس سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زراعت سیکشن سے منسلک الکفیل شہد نے بھی شرکت کی اس سیمینار کے ضمن میں لگائی جانے والی نمائش اور شہد کی پیداوار کے حوالے سے تحقیقی مقالات پہ مشتمل کانفرنس میں الکفیل شہد نے نمایاں طور پر اپنی موجودگی کو ثابت کیا الکفیل شہد کے نمائندے نے اس سیمینار میں شہد کی پیداوار کو بڑھانے اور اس کی کوالٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے جو تجاویز اور تحقیقات پیش کیں انھیں تمام شرکاء نے بہت سراہا اور الکفیل شہد کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے متعدد کمپنیوں نے الکفیل شہد سے معاہدے کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
شہد کی نمائش کے دوران بھی الکفیل شہد کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا رہا کہ جہاں پہ الکفیل شہد کے ہنی فارمز سے حاصل کردہ شہد کی مختلف اقسام نمائش کے لئے رکھی گئیں تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: