بیجی میں عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کے دشمن پر دلیرانہ حملے.....

عراق کے شہر بیجی کو عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے چنگل سے چھڑانے کے لئے جس دن سےعراق کے بہادر رضاکار فوجیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے "لبیک یا رسول اللہ" نامی آپریشن کا آغاز کیا ہے ہر دن فتح و نصرت کی نوید دیتا ہوا نظر آتا ہے۔

اس آپریشن میں عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے اپنے دلیرانہ اور پے در پے حملوں کے ذریعے داعش کو اس علاقے سے نکلنے پہ مجبور کر دیا ہے عباس عسکری یونٹ اور رضاکاروں نے مل کر صوبہ صلاح الدین کے تمام علاقوں اور بیجی شہر کو داعش سے پاک کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت بیجی کا تمام علاقہ اور یہاں موجود تیل کی صفائی کے کارخانے اور دوسری اہم تنصیبات کو داعش کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ عباس عسکری یونٹ نے اس آپریشن میں اپنے توپ خانہ یونٹ کو بھی استعمال کیا ہے کہ جس نے مختلف اقسام کے مزائلوں اور مارٹر گولوں کے حملوں کے ذریعے بیجی کی آزادی کو یقینی بنایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: