علمدارِ وفا حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک سے ’’لبیک یا حسین‘‘ ’’يا لثارات الحسين‘‘ کی اٹھتی ہوئی صدائیں (تصویری رپورٹ)

دس محرم 61 ہجری کو امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں ’’ھل من ناصر ینصرنا‘‘ ’’ألا من مغيث يغيثنا‘‘ کی صدا بلند کی کہ جو آج تک پوری کائنات میں کرب و الم کے ساتھ گونج رہی ہے

ہر مومن کا دل امام حسین علیہ السلام کی مدد و نصرت اور دشمنان اہل بیت(ع) سے کربلا کے مظالم کا بدلہ لینے کے لئے تڑپ رہا ہے

ایمان و عزم ہاتھوں کو بلند کئے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی پکار کے جواب میں ’’لبیک یا حسین‘‘ ’’یا لثارات الحسین‘‘ کے نعرے لگا رہا ہے

ویسے تو سارا سال ہی امام حسین علیہ السلام کے لشکر کے علمدار حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ’’لبیک یا حسین‘‘ ’’یا لثارات الحسین‘‘ کی صدائیں گونجتی رہتی ہیں لیکن محرم کے شروع ہوتے ہی اس صدا میں جوش و جذبہ اپنے عروج کو چھونے لگتا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں اسی جوش و جذبے کی عکاسی کرنے والی کچھ تصویروں کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: