قبائلی سرداروں کی حرم حضرت عباس(ع)کے زیر اہتمام کانفرس اور دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے حکم پر عراقی قبائل کے مسائل کو جاننے اور ان کے مناسب حل کی تلاش وتعیین کے لیے مختلف علاقوں میں کانفرنسوں کا انعقاد کیا کہ جس میں قبائلی سرداروں اور قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اس سلسلہ کی آخری اور اختتامی کانفرنس میسان ڈویژن کے شہر المجر میں منعقد ہوئی کہ جس میں قبائلی عمائدین اور حکومتی ارکان نے مجتہدین کے نمائندوں اور روضہ مبارک کے اعلی سطحی وفد کی موجودگی میں مل بیٹھ کر قبائل کو درپیش مسائل، مختلف غلط قبائلی رسوم اور کے حل پہ تبادلہ خیال کیا۔


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے سید عدنان موسوی نے اس کانفرنس سے خطاب کیا اور اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے سید عدنان نے مولا عباس کے حرم کا علم پیش کیا اور اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے قبائل کے مسائل اور چند غلط رسم و رواج کے بارے میں گفتگو کی۔


سید عدنان نے ماضی اور حال کے دہشت گردوں کے خلاف قبا‎ئل کے موقف اور کردار کو سراہا اور خاص طور پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اسلحہ اٹھانے پہ خراج تحسین پیش کیا۔


قبائل کے نمائندوں نے اس کانفرنس کے انعقاد پر اعلی دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے آخری مرحلے تک میدان جنگ میں رہنے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: