اس ماہ سوگ میں دن رات کربلا کے عاشورائی جلوس امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب پہ کربلا میں ہونے والے ظلم وستم کا پرسہ پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں
محرم کا چاند نظر آتے ہی ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو مسلسل اب تک جاری ہے بلکہ عاشور کے قریب آنے سے ماتم اور زنجیرزنی کے جلوسوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ماتمی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں آ کر پرسہ پیش کرتے ہیں اور پھر مابین الحرمین سے گزر کر علمدار وفا حضرت عباس(ع) کے حرم میں ماتم اور نوحہ خوانی کے بعد مولا عباس(ع) کے حرم میں ہی اپنے ماتمی جلوس کا اختتام کرتے ہیں۔