کربلا میں لگے پودوں کی حفاظت ماتمی جلوسوں اور انجمنوں کی ذمہ داری ہے
حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر اور ماتمی انجمنوں کے سیکشن نے کہا ہے کہ کربلا کے شہر میں سڑکوں کے کناروں اور دوسری عوامی جگہوں پر لگے پودوں اور سایہ دار درختوں کی حفاظت تمام مومنین اور خاص طور پر ماتمی انجمنوں اور نیاز کی تقسیم کے لیے سڑکوں کے کنارے کمپس لگانے والی تنظیموں کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ کسی بھی عوامی جگہ پر لگے ہوئے درخت اور پودے پوری قوم کی ملکیت ہوتے ہیں لہذا ان کو کسی بھی قسم نقصان سے بچانے اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری قوم کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے اور ایک پودا کو بھی نقصان پہنچانے والا پوری قوم کے ہر فرد کو نقصان پہنچانے والا شمار ہوتا ہے۔