روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن نے پورے کربلا میں محرم کے آنے سے پہلے ہی تمام پُلوں، عوامی مراکز اور سڑکوں کے کنارے سیاہ علم، کالی چادریں اور تعزیتی بینر لگا دئیے ہیں۔
حرم حضرت عباس علیہ السلام نے اس کام کو متعدد مراحل میں مکمل کیا پہلے مرحلےمیں ایک ہزار مربع میٹر سیاہ کپڑا چادروں اور بینرز کی صورت میں کربلا کے اہم مقامات پہ آویزاں کیااور خط ثلث میں لکھی ہوئی تعزیتی پیغامات اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کو خراج عقیدت یش کرنے کے لئے ہزاروں بینرز کربلا کے ہر اہم مقام پہ لگائے۔
پھر اگلے مراحل میں شہر کے باقی حصوں میں چادروں اور بینرز کو آویزاں کر دیا گیا۔