حرم حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ احمد صافی بلد اور دجیل کے شہروں میں ۔۔۔۔

بروز اتوار ۴ محرم ۱۴۳۷ ھجری بمطابق ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۵ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حرم کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی کی قیادت میں عراق کے شہر دجیل اور بلد کا دورہ کیا۔

علامہ صافی نے وفد کے ہمراہ سب سے پہلے بلد شہر میں موجود جناب محمد بن امام علی نقی(ع) کے مزار کی زیارت کی اور پھر بلد شہر میں منعقد ہونے والی مجالس عزاء میں شرکت کی۔

اس کے بعد حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد دجیل شہر میں پہنچا کہ جہاں اہلیان دجیل نے مولا عباس(ع) کے خدام کا پُر جوش استقبال کیا۔

علامہ صافی نے دجیل شہر میں بھی مختلف مجالس عزاء میں شرکت کی اور شہر کے ایک امام بارگاہ میں اہل دجیل سے خطاب بھی کیا، علامہ صافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دجیل شہر پہ عراق فخر کرتا ہے کیونکہ اس شہر نے عراق اور مذہب تشیع کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ دجیل اور بلد عرصہ دراز سے دہشت گردوں کے نشانہ پہ ہیں اور محل وقوع کے اعتبار سے ان دونوں شہروں کے ارد گرد اکثر دہشت گردوں کا قبضہ رہا ہے کہ جنہوں نے ان شہروں میں رہنے والوں کو ہر ممکن طریقہ سے ظلم و ستم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: