اس حوالے سے کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے مدیر حامد مرعبی نے بتایا: چار ماہ پر محیط گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں پانچویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک کے پچاس طلبہ نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا: شریک طلباء نے ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی قرآنِ مجید کے چار سے چھ پارے حفظ کیے، اور اختتامی امتحانات میں ان کی کارکردگی نے اس بات کی نشان دہی کی کہ وہ مستقبل میں قرآنی مقابلوں میں حصہ لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس پروگرام کی اختتامی تقریب کے دوران طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا، جس نے اس منصوبے کی سرپرستی کی اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حفظ، صحیح تلفظ، تجوید اور دیگر قرآنی مہارتوں سے بھرپور استفادہ کیا۔























