عباس عسکری یونٹ عاشوراء محرم کے دوران زائرین کی خدمت میں بھی پیش پیش۔۔۔

عباس عسکری یونٹ (فرقۃ العباس القتالیۃ) نے حشد شعبی اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر بیجی کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ عباس عسکری یونٹ کی تمام سول گاڑیاں کربلا آنے والے زائرین کو عشرہ محرم کے دوران مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گی۔

عباس عسکری یونٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرانسپورٹ سیکشن کے ساتھ مل کر کربلا کے بیرونی چیک پوسٹ سے زائرین کو اندرون شہر اور حرموں کے ایریا میں لانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

عباس عسکری یونٹ نے اس خدمت کے لئے اپنی تین طرح کی گاڑیاں مختص کی ہیں کہ جو بالترتیب 12 افراد ،24افراد اور 48 افراد کی گنجائش پر مشتمل ہیں کہ جن کو عباس عسکری یونٹ کے جوان ڈرائیو کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: