العمید یونیورسٹی کی دوسری سالانہ جنرل کانفرنس کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی جامعہ العمید میں منعقد ہونے والی دوسری سالانہ دو روزہ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔

کانفرنس کے پہلے روز کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے استقبالیہ پیام سے ہوا، جس کے بعد (نظرة خاطفة في الإدارة) "ادارہ پر ایک طائرانہ نظر" کے عنوان سے ایک بصیرت افروز علمی لیکچر پیش کیا گیا، جو کہ علامہ سید احمد صافی کے انتظامی موضوعات پر مشتمل سلسلہ دروس کا خلاصہ تھا۔

اس کے بعد جامعہ کے بورڈ آف ڈاریکٹرز اور تدریسی عملے کے مابین ایک کھلا مکالمہ منعقد کیا گیا، جس میں ادارتی عمل کے جائزے، درپیش چیلنجز اور اصلاحی تجاویز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

پہلے روز کی اختتامی تقریب میں طلبہ کے مابین ایک ثقافتی مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

دوسرے دن کا آغاز معروف اسکالر ڈاکٹر علی حمد کلکاوی کے قرآن فہمی پر مبنی خصوصی خطاب سے ہوا، جس کا عنوان تھا: "بڑی حقیقتوں کی پہچان ہی اعلیٰ مقاصد کو اپنانے اور ذمہ داری کے احساس کو بیدار کرنے کا راستہ ہے۔"

بعد ازاں نرسنگ کالج کے ڈین، اور اداری اور تدریسی عملے کو (Full Programmatic Accreditation) کے حصول پر خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

اسی روز ایک اور مکالماتی نشست منعقد ہوئی جس میں تعلیمی و تدریسی عمل کے مختلف پہلوؤں پر جامعہ کے منتظمین اور اساتذہ کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

کانفرنس کا اختتام ایک اور ثقافتی مقابلے اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے انعقاد کو اپنی علمی روایت کا حصہ سمجھتی ہے، اور ان کا مقصد ناصرف تدریسی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ جامعہ کی علمی شناخت کو مقامی اور عالمی سطح پر مستحکم کرنا بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: