کربلا کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کی ماتمی انجمنوں کا مشترکہ جلوس عزاء۔۔۔

امام حسین علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد کو زندہ رکھنے اور ان کے مشن کو باقی رکھنے کے لئے کربلا کے محکمہ تعلیم و تربیت کا ماتمی جلوس 6 محرم 1437هـ، (20 اکتوبر 2015ء) کو برآمد ہوا کہ جس میں محکمہ تعلیم و تربیت کے عملے اور سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلاب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس ماتمی جلوس میں شامل ہزاروں عزادار اساتذہ اور طلاب متعدد ماتمی دستوں اور حلقوں کی شکل میں ماتم کرتے ہوئے شارع عباس(ع) پہ پہنچے اور وہاں سے باب قبلہ کے راستے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں داخل ہوئے کچھ دیر روضہ مبارک میں ماتم اور نوحہ خوانی کے بعد یہ جلوس مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہوا کہ جہاں اس جلوسِ عزاء کا اختتام ہوا۔


محکمہ تعلیم و تربیت کربلا کے زیرِ اہتمام اس ماتمی جلوس میں متعدد نوحے پڑھے گئے کہ جو طلاب کے حسینی عزم و حوصلہ پہ دلالت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدام ملعون کی 2003ء میں حکومت کے خاتمے کے بعد عزاداری اور شعائرِ حسینی کے لئے کالجوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلاب جہاں بزرگان کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں وہاں ان طلاب نے اپنے طور پر بھی بہت سی حسینی انجمنوں کی بنیاد رکھی ہے کہ جن کے زیرِ انتظام طلاب بہت سے جلوسِ عزاء برآمد کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: