یہ وفد ان یورپی اور چینی کمپنیوں پر مشتمل تھا جو الجود فیکٹری کے پیداواری نظام کی تیاری میں شریک رہی ہیں۔ وفد نے فیکٹری میں موجود مشینری اور ساز و سامان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد فیکٹری کی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر بنانے سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔
روضہ مبارک کی دواساز کمپنی عين الحياة کے مجاز ڈائریکٹر، انجینئر حیدر شاكر قرعاوی کے مطابق: وفد نے ناصرف موجودہ پیداواری مراحل کو قریب سے دیکھا بلکہ اُن معاہدات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو حالیہ مہینوں میں فیکٹری نے کیے ہیں۔ بعد ازاں، وفد نے روضہ مبارک کے دیگر ماڈل منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔
مہمان وفد کے رکن ہیری بان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: ہم نے فیکٹری کی تمام پیداواری مشینوں کو مکمل طور پر فعال، جدید اور جراثیم سے پاک صاف ستھرے ماحول میں پایا۔ الجود فیکٹری کی مصنوعات نہایت معیاری ہیں، جو عراق میں طبی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت اور نیا معیار متعین کرتی ہیں۔






