سکولوں کے طلاب اور اساتذہ کا ماتمی جلوس اور دنیا کو حسینیت کے ذریعے امن کا گہوارہ بنانے کی دعوت

سکولوں کے طلاب اور اساتذہ کا ماتمی جلوس اور دنیا کو حسینیت کے ذریعے امن کا گہوارہ بنانے کی دعوت

سيد الشهداء امام حسین عليه السلام کی المناک شہادت اور اہل بیت رسول(ص) پر کربلا میں ڈھائے جانے والے مظالم کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آج کربلا کے تمام سکولوں کے طلاب اور اساتذہ نے اپنا سالانہ ماتمی جلوس نکالا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں آ کر سيد الشهداء عليه السلام کے راستے پہ آخری سانس تک چلتے رہنے اور یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے عہد و عزم کا اعادہ کیا۔

سینکڑوں ماتمی حلقوں پر مشتمل اس جلوس عزاء میں ہر سکول نے اپنا الگ حلقہ بنایا ہوا تھا اور ہر حلقے کے سامنے حضرت عباس(ع) کا علم اور عراقی پرچم اٹھائے ہوئے طلاب اور اساتذہ اپنے اپنے سکول کے ماتمی حلقے کی قیادت کر رہے تھے۔

اس جلوس عزاء میں طلاب جو نوحے پڑھ رہے تھے ان میں ایک خاص چیز جو دیکھنے میں آئی وہ طلاب کا دہشت گردوں اور یزیدیت کے نئے ماڈل داعش سے شدید نفرت کا اظہار اور داعش کے خلاف لڑنے والے عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کے لیے دعائیہ پیغامات تھے۔

طلاب اپنے نعروں اور ماتمی نوحوں میں پوری دنیا کو امام حسین(ع) کی انسانیت نواز تعلیمات پہ عمل کر سب انسانوں میں سعادت و خوشبختی تقسیم کرنے اور دنیا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے اسے امن کا گہوارہ بنانے کی دعوت دے رہے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: