عشرہ محرم کے لیے کربلا اور بصرہ کے درمیان خصوصی مسافر ٹرین چلائی جائے گی

کربلا میں محکمہ ریلوے کے نمائندے فاضل عبد لازم نے اعلان کیا ہے کہ عشرہ محرم کے لیے کربلا اور بصرہ کے درمیان خصوصی مسافر ٹرین چلائی جائے گی اور اس کی ابتدا بروز جمعرات 8محرّم الحرام 1437هـ (22اکتوبر 2015ء) کو ہو گی۔

22اکتوبر کو صبح 8بجے بصرہ کے ریلوے سٹیشن سے کربلا کے لیے یہ مسافر ٹرین روانہ ہو گی اور کربلا سے بصرہ کے لیے یہ ٹرین 10محرم کو کربلا کے ریلوے سٹیشن سے روانہ ہو گی۔

واضح رہے کربلا کا ریلوے سٹیشن شہر کے مرکز سے 3کلو میٹر دور کربلا بغداد روڈ کے ساتھ ہے۔

اس بات کا ذکر کرتا چلوں کہ اس وقت عراق میں عام طور پر سفر کے لیے ریل گاڑی کو کم ہی استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ صدامی حکومت کے دوران باقی محکموں کی طرح ریلوے پر عدم توجہی اور اس کی تباہ کاری ہے کہ جس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: