العفاف کمپلیکس: ہماری گارمٹس فیکٹری اعلیٰ معیار کے اسلامی ملبوسات اور فرنشننگ سمیت بہت سی گھریلو مصنوعات تیار کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرِانتظام کام کرنے والے العفاف کمپلکس برائے خواتین نے اعلان کیا ہے کہ ہماری گارمٹس فیکٹری مختلف انواع واقسام پر مشتمل اعلیٰ معیار کے اسلامی ملبوسات اور فرنشننگ سمیت بہت سی گھریلو مصنوعات تیار کر رہی ہے۔

کمپلیکس کی انچارچ اور فیکٹری کی سپروائزر اسماء عبادی نے بتایا ہے: یہ کارخانہ ناصرف شرعی حجاب اور مخصوص عراقی عبایہ تیار کر رہا ہے بلکہ عراقی گھرانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے باورچی خانے کے لیے بھی مختلف گھریلو اشیاء بھی اس میں تیار کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ: ہمارا عملہ ہر ڈیزائن کو نہایت باریک بینی سے مکمل کرتا ہے، اور ملبوسات کی تیاری میں شرعی اصولوں کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے تاکہ مومنات کی ضروریات بخوبی پوری کی جا سکیں۔


قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ العفاف گارمٹس فیکٹری مختلف قسم کے کپڑوں اور فرنشننگ کے ڈیزائن اور پروڈکشن میں ایک سرکردہ کارخانہ ہے، جو مقامی مارکیٹ میں پیشہ ور عراقی ہاتھوں کی تیار کردہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو مسابقتی قیمتوں پر فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: