روضہ مبارک میں شعبۂ تعلیم و تربیت کے سربراہ، ڈاکٹر حسن داخل کے مطابق: متولی شرعی نے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اپنی دلی مبارک باد پیش کی، اور العمید ایجوکیشنل گروپ میں جاری تدریسی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: علامہ صافی نے ان منصوبہ جات اور اصلاحاتی اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا جو شعبہ تعلیم نے تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ترتیب دیئے ہیں، نیز ان تربیتی پروگراموں کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا جو حالیہ عرصے میں نافذ کیے گئے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ تعلیم کے میدان میں مسلسل معاونت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے، تاکہ ایک مضبوط، سیکھنے کے لیے موزوں تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے، جو طلباء کی مہارتوں کو نکھارنے اور ان کی شخصیات میں مثبت اثرات پیدا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہو۔
